ون ڈے سیریز: نیدرلینڈز کوانگلینڈ کے ہاتھوں ایک اور شکست

61

انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں  انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو  6وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  میچ میچ بارش کے باعث  41 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں نیدرلینڈز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکوٹ ایڈورڈز 78 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،ڈی لیڈی 34،ٹیجا ندامانورو 28 جبکہ وین بیک 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیویڈولی اور عادل رشید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بریڈن کیرس اور لیام لیونگسٹون نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے دیا گیا ہدف انگلینڈ نے 37ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رؤے نے 60 گیندوں پر 73 رنز بنائے،فل سالٹ نے 54 گیندوں پر 77،معین علی ناقابل شکست 42 جبکہ کپتان ایون مورگن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے اریان ڈٹ  نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ٹم پرنگل اور ٹوم کوپر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے جیسن روؤے کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کو نیدرلینڈز کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی نمایاں برتری حاصل  ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے 22 جون کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }