امریکا میں مندر کے اندر فائرنگ کی کوشش، بھارت کا تحقیقات کا مطالبہ

20

امریکی ریاست الینوائے کے شہر اورورا میں ایک ہندو مندر کو مبینہ طور پر اجتماعی فائرنگ کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سامنے آنے کے بعد بھارت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے امریکی حکام سے واقعے کی مکمل تحقیقات، ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی اور بھارتی و ہندو برادری کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی حکام نے 19 سالہ الیگزینڈروس پاپوراکس کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے گھر سے رائفل، بھری ہوئی میگزینز، سیکڑوں گولیاں، باڈی آرمر اور سفید فام انتہاپسند نظریات سے متعلق مواد برآمد ہوا۔

تفتیش کاروں کو ایک تحریری دستاویز بھی ملی جس میں جنوبی ایشیائی، خصوصاً بھارتی نژاد افراد کے خلاف تشدد کے خیالات کا ذکر تھا۔

حکام کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ اورورا کے سری وینکٹیشورا سوامی بالاجی ہندو مندر میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گاڑی واقعے والے دن مندر کی پارکنگ میں بھی دیکھی گئی تھی۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے مخصوص مقام کے بارے میں تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ مبینہ منصوبے میں ہندو مخالف اور نسل پرستانہ عناصر، بالخصوص بھارتی نژاد افراد کے خلاف تشدد کے حوالوں نے بھارت کو خاص طور پر تشویش میں مبتلا کیا ہے۔

نئی دہلی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }