کراچی کو عوام کی خواہش کے برخلاف سندھ کا حصہ بنایا گیا تھا، خالد مقبول صدیقی

15

کراچی:

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو یہاں کے عوام سے پوچھے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بننے کے وقت کراچی پاکستان کا دارالحکومت تھا، یہی قائد اعظم کا پاکستان تھا  اور ہمارے اجداد نے اسی تصور کے ساتھ ہجرت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان سے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا گیا اور کراچی کو کراچی سے پوچھے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 70ء کی دہائی تک کراچی کا انتظامی ڈھانچہ موجودہ صورتحال سے مختلف تھا، یہ سندھ کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ جب صوبے بحال کیے گئے تو نہ کوئی ریفرنڈم کروایا گیا اور نہ ہی عوامی رائے لی گئی، بلکہ  ازخود انتظامی تبدیلیاں کرکے کراچی کو سندھ کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ ایم کیو ایم کے قیام سے بھی پرانا ہے، کیونکہ ان کے اجداد نے اس خطے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی تھیں۔ سندھ کی 5 ہزار سالہ تاریخ کا حوالہ دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تاریخ کا موجودہ ملکی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }