حسن علی کی 28ویں سالگرہ پراہلیہ کا شاندار سرپرائز

64

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حسن علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں  جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’آپ سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے کالز،مسجز کر کے سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ لوگوں کو کو اپنی زندگی میں دیکھ کر شکرگزار ہوں‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ  اپنی اہلیہ کی جانب سے دیا گیا خوبصور سرپرائز  بہت پسند آیا۔

فاسٹ بولر کو اپنی 28ویں سالگرہ پر کیک کاٹتے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اور ایک کیک پر حسن علی کی تصویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حسن علی کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے  سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ تم میری زندگی کی روشنی ہو تم میرے لیے سب کچھ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }