مصر کے نیل ڈیلٹا کے علاقے میں ایک منی بس نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہائی وے پر ایک منی بس الٹنے اور نہر میں گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی مصر کے نیل ڈیلٹا کے علاقے میں ایک منی بس نہر میں گرنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بس 35 افراد کو لے کر جا رہی تھی، منی بس ایک ہائی وے پر پٹڑی سے اتری اور دکاہلیا کی شمالی گورنری کے آغا قصبے میں منصوریہ نہر میں جا گری۔
Advertisement
وزارت صحت کے ایک اہلکار ڈاکٹر شریف مکین نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
مصری ذرائع ابلاغ نے بنا کوئی تفصیل کے بتایا کہ حادثہ سٹیئرنگ وہیل کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا.
واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں جہاں سڑکوں کی دیکھ بھال اکثر ناقص ہوتی ہے اور ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2021 میں، عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی سڑکوں پر تقریباً 7,000 افراد مارے گئے۔
جولائی میں وسطی مصر میں 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے جب ایک بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
Advertisement