یتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

19

بہاولپور:

ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم توقیر سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس پی سی سی ڈی بہاولپور ریجن شفقت عطا کے مطابق ملزم توقیر گزشتہ رات پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ 

ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ایسٹرن بائی پاس سے گزر رہا تھا کہ پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی۔

سی سی ڈی بہاولپور کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم توقیر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بعد ازاں ملزم توقیر کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ ملزم توقیر پر ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے کا الزام تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }