عمران طاہر اور کولن منرو بطور مینٹور پاکستان جونیئر لیگ میں شامل

57

عمران طاہر اور کولن منرو بطور مینٹور پاکستان جونیئر لیگ میں شامل

جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کولن منرو نے بطور مینٹور پاکستان جونیئر لیگ کو جوائن کرلیا ہے۔

گذشتہ ماہ پاکستان جونیئر لیگ میں بطور مینٹور جوائن کرنے والے ڈیرن سیمی، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے ساتھ ساتھ عمران طاہر اور کولن منرو بھی بطور منٹور لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس طرح پاکستان جونیئر لیگ کے 5 مینٹور کا انتخاب کرلیا گیا ہے جبکہ چھٹی ٹیم کے لیے مینٹور کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

ٹیم کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ہی ان مشہور قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں کے ساتھ بطور مینٹور شامل کردیا جائے گا۔

Advertisement

جاوید میانداد کو لیگ کے مینٹور کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ یہ تمام مینٹور ٹورنامنٹ کے دوران اپنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ہر ممکنہ مدد کریں گے۔

عمران طاہر نے 2005 میں جنوبی افریقہ جانے سے قبل 1998 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور 2011 میں انہوں نے پروٹیز کے لیے بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا جبکہ وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

Advertisement

کولن منرو نیوزی لینڈ کی جانب سے 65 میچز کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے کیریئر میں سری لنکا کے خلاف 14 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری سمیت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

کولن منرو 57 ون ڈے میچز میں بھی 1 ہزار 271 رنز اسکور کرچکے ہیں جبکہ 35 سالہ نوجوان پی ایس ایل 2019 میں کراچی کنگز اور پی ایس ایل 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Advertisement

عمران طاہر کہتے ہیں کہ میں اب بھی اپنے جائے پیدائش ملک کا بہت مشکور ہوں جبکہ لیگ میں بطور مینٹور شامل ہوکر لاہور واپس آنا میرے لیے سب سے اطمینان بخش کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر کولن منرو کا کہنا تھا کہ میں افتتاحی پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کے لیے گیم چینجز ثابت ہوگی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }