لاہور میں این سی سی آئی اے کے 3 کال سینٹرز پر چھاپے، غیرملکیوں کو لوٹنے والے 59 ملزمان گرفتار

13

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین جعلی کال سینٹرز پر چھاپے مار کر غیرملکیوں کیساتھ نوسربازی کرنے والے 59 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے لاہور زون کی گلبرگ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے مارے جس کے دوران غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والے 59 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 52 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جبکہ کال سینٹرز سے 61 لیپ ٹاپس، 21 کمپیوٹر سسٹمز اور 52 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کو جعلی موبائل اپ گریڈ اور سستے پیکجز کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے۔ ملزمان جعلی ایپ پر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کر کے ہفتہ وار ادائیگیاں اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان نے پاکستانی ڈیجیٹل ساکھ کو نقصان پہنچایا جبکہ رقم ٹریڈنگ اور منی ٹرانسفر ایپس سے منتقل کی جاتی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی  سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ بین الاقوامی سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }