کراچی، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے، 3 ڈاکو گرفتار

24

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا گیا سامان، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

چھیپا حکام کے مطابق بن قاسم پولیس کا اسٹیل مل پل کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی شناخت 19 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔

دوسری جانب فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا گیا سامان، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }