کینیڈا کا نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ

100
کینیڈا کا نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ

کینیڈا نے اگلے تین سالوں کے لئے نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا اپنا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملر کا کہنا ہے کہ کینیڈا 2026 میں پانچ لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے 2023 میں چار لاکھ 65 ہزار اور 2024 میں چار لاکھ 85 ہزار افراد کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے جو 2025 تک پانچ لاکھ تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ 

یاد رہے کہ 2015 کے لیے امیگریشن کا ہدف تین لاکھ سے کم تھا۔ دوسری طرف موجودہ حکومت تنقید کی زد میں ہے کہ امیگرنٹس کی بڑھتی تعداد سے ہاؤسنگ سپلائی اور ہیلتھ کئیر سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }