کراچی، سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

16

کراچی:

شہر قائد میں سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب سمیرہ چوک کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 42 سالہ وسیم احمد ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }