نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ پاکستان واپڈا نے 16گولڈ میڈلز جیت لیے

9

پاکستان واپڈا نے لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے تیسرے روز مجموعی طور پر16گولڈ میڈلز جیت کرجنرل ٹرافی  کا حصول یقینی بنالیا۔

دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاکر واپڈا نے مردوں کی ٹرافی پر قبضہ کرلیا اور خواتین کے مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نیوی کی امتل رحمان نے 4 گولڈ اور ایک برانز میڈل اپنے نام کرلیا،امتل رحمان نے  خواتین کی لانگ جمپ،  ہائی جمپ،  ٹریپل جمپ اور پینٹاتھلوں میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈلز جیتے جبکہ وہ 4 بائی 100 مکسڈ ریلے  میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان نیوی کی ٹیم میں شامل تھیں۔

  اتوار کو سات ایونٹس کا فیصلہ ہوگا، اختتامی تقریب میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے، چیمپئن شپ کے تیسرے دن ہفتہ کوپاکستا ن نیوی 7گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور ایچ ای سی 6گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

 پاکستان نیوی کے شہباز مسیح نے مدوں کی میراتھن  جیت لی، انہوں نے مقررہ فاصلہ  دو گھنٹے،48منٹ اور 48سیکنڈز میں طے کیا، سندھ کے ریئس نے سلور اور پاکستان پولیس کے احمد  نےبرانز میڈل جیتا۔

ڈیکاتھلون میں ایچ ای سی کے  ابو بکر،،پنجاب کے عبدالرحمان ، واپڈا کے شعیب خان، مردوں کی تین ہزار میٹرز اسٹیپل چیس میں ایچ ای سی کے خبیب ،واپڈا کے محمد عرفان پولیس کے مبشر،خواتین کی4 سومیٹرز کی رکاوٹوں کی دوڑ میں ایچ سی ای کی کنزا فاطمہ ،واپڈا کی مسرت شاہین ،واپڈا کی جویریہ خان ،مردوں کی4سومیٹرز رکاوٹوں کی دوڑ میں واپڈا کے حضرت عمر ،ایچ ای سی کے فیضان خان، کے پی کے محمد زید،مردوں کے ڈسکس تھرو میں نیوی کے عبداللہ نواز،واپڈا کے اسامہ، واپڈا ہی کے علی مہتاب ،ہیپٹا تھلون میں نیوی کی امتل رحمان واپڈا کی نورین فاطمہ ،ایچ ای سی کی ستارہ،خواتین کی ٹرپل جمپ میں نیوی کی امتل رحمان، ایچ ای سی کی کنزا فاطمہ اور پنجاب کی دعا بالترتیب اول، دوئم ،سوئم رہ کر گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے میں کامیاب رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }