کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

22

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن مجیب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اور اہلکاروں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار فرحان بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }