عالمی بینک کی سندھ میں مقامی حکومتوں کی مالی استعداد بڑھانے کیلئے قرض کی منظوری

13

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے اور یہ رقم سندھ میں بلدیاتی خدمات کی بہتری اور مقامی حکومتوں کی مالی استعداد بڑھانے پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق پروگرام کے تحت کراچی میں سالانہ پراپرٹی ٹیکس وصولی ساڑھے 8 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ ہدف 85 لاکھ ڈالر تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کی جائے گی اور منصوبے کے تحت سندھ کے بلدیاتی ادارے جمع شدہ پراپرٹی ٹیکس کا 70 فیصد ترقیاتی کاموں پر خرچ کرسکیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ پروگرام سے کراچی کے 25 بلدیاتی اداروں کے تقریباً 35 لاکھ 80 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }