وی آئی پی دورے پر امتحان ملتوی کرنے کی کوشش، ڈی سی جہلم عہدے سے برطرف

13

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وی آئی پی دورے کے باعث امتحان ملتوی کرنے کی کوشش پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دورے کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔ ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی دورے کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری دوروں کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }