لاہور میں لاپرواہی سے ڈرائیور کرنے پر خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

13

لاہور پولیس نے کار ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری کی خلاف ورزی پر خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر کار ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

خطرناک ڈرائیونگ کرنے والی خاتون ٹک ٹاکر نور بٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک اشفاق احمد کے مطابق خاتون ڈرائیور نور نے سی بی ڈی ایریا میں گاڑی زگ زیگ انداز میں چلاتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کی جس کی فوٹیج بھی سامنے آئیں۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے، جبکہ خاتون کو کلمہ چوک کے قریب روک کر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر نور بٹ بتائی گئی ہے جبکہ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کے بیان پر درج کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے مؤثر کارروائی پر ٹریفک پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد انعام دینے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ ڈرفٹنگ اور جعلی نمبرُپلیٹس پر پولیس نے خودنمائی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کردیا۔ ڈی ایس پی ہشام لودھی نے بتایا کہ عبیر الرحمن نامی نوجوان نے ہیول گاڑی پر جعلی نمبرپلیٹس لگائیں تھیں اور فیز6 میں جعلی نمبر پلیٹس لگاکر ڈرفٹنگ کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو تعاقب کے بعد گاڑی سمیت روک کر موقع سے گرفتار کر کے تھانہ ڈیفنس سی منتقل کیا گیا اور حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکما دینےکےلئے جعلی نمبرپلیٹس لگا رکھیں تھیں۔ کیپٹل ٹریفک پولیس آفیسر  سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ زگ زیگ،روڈ بلاکنگ،ڈرفٹنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے کے چالان نہیں بلکہ مقدمات درج ہوں گے، ون ویلنگ، ڈرفٹنگ، روڈ ریج اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جبکہ والدین بچوں کی صلاحیتوں کو تعبیری کاموں میں وقف کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }