کراچی:
کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیل ہوگئی۔
اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے سربراہ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا تبادلہ کرکے انکی جگہ ایس ایس پی ضلع کشمور محمد مراد کو ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ کراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو ایس ایس پی ضلع کشمور تعینات کردیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے پولیس افسر ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو میر رضا قتل کیس کے ابتدائی تفتیشی افسر بھی رہ چکے ہیں، میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے دوران جوڈیشل کمیشن نے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے تفتیشی کردار پر قابل اعتراض نکات اٹھائے تھے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور محمد مراد کے تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔