عزیز آباد میں پانی کی قلت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، متعلقہ ادارے کے خلاف احتجاج

6

کراچی:

عزیز آباد میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری پریشان ہو کر سڑک پر نکل آئے اور متعلقہ ادارے کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بلاک دو ، تین اور اس سے متصل علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی میں علاقہ مکین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور واٹر کارپوریشن کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے عزیز آباد میں پانی کی فراہمی کافی عرصہ سے بند ہے جس کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

شہریوں کا  کہنا تھا کہ علاقے میں پانی کی قلت نے ٹینکر مافیا کی چاندی کر دی علاقہ مکینوں کو اپنے حصے کا پانی بھی مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور علاقے میں پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }