شالیمار میں خواتین پر مشتمل 4 رکنی پرس چور گینگ گرفتار

35

لاہور:

شالیمار پولیس نے ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل 4 رکنی پرس چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین باغبانپورہ بازار میں خریداری کے لیے آنے والی شہری خواتین کے پرس چوری کرتی تھیں اور وارداتوں کے بعد مریدکے فرار ہو جاتی تھیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم خواتین کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں صبا، شکیلہ، مصباح اور صائمہ شامل ہیں۔ خواتین کے قبضے سے کٹر اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }