کراچی، شہر میں پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک جبکہ 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

14

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 5 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد پولیس کا انگارہ گوٹھ میں ندی کے کنارے مبینہ مقابلہ ہوا،جس کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت زوار کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ایس آئی یو پولیس کا ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ زخمی ملزمان کی شناخت برکت، شاکر اور ضمیر کے نام سے ہوئی، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح گلبہار پولیس کا حاجی مرید گوٹھ میں لیاری ندی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ زخمی ملزم کی شناخت 42 سالہ آصف علی کے نام سے کی گئی، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }