اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

25

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد سے تھا اور وہ اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مسلح نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ کارروائی علی الصبح جنین کے قریب واقع قصبے عرابہ میں کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق کارروائی میں پیراٹروپرز بریگیڈ کے ریکونیسنس یونٹ، دیودوان کمانڈو یونٹ اور سرحدی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

فوج کے مطابق اہلکاروں نے بیک وقت قصبے کی 10 مختلف عمارتوں پر چھاپے مارے اور تقریباً 30 منٹ کے اندر تمام 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }