یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین؛ پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ

22

اسلام آباد:

پاکستان نے فلسطینی ریاست کی آزادی کے اعلان کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر  دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت اور پاکستانی عوام اس اہم موقع پر فلسطینیوں اور ان کی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت پر ثابت قدم ہے اور ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }