پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر نواز خان نے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ملازمت چھوڑ کر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔
حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نمیر خان نے بتایا کہ وہ 2015 میں آئی ٹی کے شعبے میں ملازمت کرتے تھے، تاہم کچھ عرصے بعد کام سے اکتا گئے اور شوبز میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
اداکار کے مطابق انہیں جم جانے اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کا شوق تھا، اسی دوران ایک ایجنسی کے ذریعے اشتہارات اور فیشن شوٹس میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کا پہلا اشتہار سجل علی اور مومنہ مستحسن کے ساتھ تھا۔
نمیر خان نے انکشاف کیا کہ اداکاری میں ایک دن کام کرنے کا معاوضہ سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے پورے مہینے کی تنخواہ سے زیادہ تھا، جس نے انہیں حیران کر دیا۔