کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی لباس پہن کر روایتی رقص

61

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن پر ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ روایتی سعودی لباس پہنا اور تلوار اٹھا کر روایتی رقص بھی کیا۔

سعودی شہری اپنا 93واں قومی دن منا رہے ہیں، جس پر سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اس دن کے رنگوں میں رنگ گئے۔

اس حوالے سے النصر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فٹبال کلب کے کھلاڑی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیم کی سربراہی کرتے بھی دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے سیاہ جبہ پہنا ہوا ہے جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود دیگر کھلاڑیوں نے تلواریں بھی تھام رکھی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کی اس ویڈیو کو ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }