فیفا ورلڈ کپ بنا فلسطین کی آواز، اسرائیلی میڈیا کو عربوں نے لتاڑ دیا

52

قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ کے دوران عربوں نے فلسطین کی بھرپور حمایت کو ثبوت دیا اور اسرائیلی میڈیا کو کھری کھری سنائی۔

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے کھیل فیفا ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے میڈیا کے نمائندے بھی قطر پہنچے ہیں، اسرائیلی ٹیم اور شائقین کے علاوہ اسرائیلی میڈیا بھی ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے وہاں موجود ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کے تاثرات لینے کی کوشش کی تو انہیں کھری کھری سننی پڑی۔

عربوں نے قطر ورلڈ کپ میں اسرائیلی میڈیا سے پرہیز کیا، اور فلسطین کی بھرپور حمایت کا ثبوت دیا، اسرائیلی صحافی جب عربوں کو بتاتا کہ میں اسرائیل سے ہوں تو عرب کے لوگوں نے مختلف انداز میں ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔

Advertisement

میچ دیکھنے کے لئے آنے والے قطری باشندوں نے اسرائیلی ٹی وی سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

لبنانی فینز نے تو آخیر ہی کردی اسرائیلی ٹی وی رپورٹر کو کہہ دیا کہ  اسرائیل نہیں فلسطین اصل زمین ہے۔

 اسرائیلی میڈیا کی شائقین فٹ بال سے انٹرویو لینے کی کوشش کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ خطہ عرب کے باشندوں کو اپنی آواز اقوام عالم تک پہنچانے کا موقع مل گیا اور فلسطین عرب و عجم سب ایک ہوگئے، اور سب نے اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا برملا اظہار کیا۔

قطر میں اسرائیلی ٹی وی رپورٹر نے فینز سے بات کرنے کی کوشش کی تو قطر، لبنان، عرب سب نے بائیکاٹ کردیا ۔۔لبنانی فینز نے اسرائیلی رپورٹر کو کہا کہ اسرائیل کا کوئی وجو د نہیں تم کہو کہ فلسطین سے آئے ہو.

واضح رہے کہ قطر اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرتا، اس کے لیے فلسطینی ریاست کا درجہ رکھتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }