ڈی آئی خان: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم


ڈی آئی خان:

ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی اور متعلقہ ثالثی کونسل کی تحریری اجازت کے بغیر دوسری شادی کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سول جج و جج فیملی کورٹ-I ڈیرہ اسماعیل خان عبدالحلیم نے مسمات نسرین بی بی کے دعوے پر اس کے شوہر ملزم محمد عصمت عباس کے خلاف سماعت کی۔

عدالت نے خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ اور مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے بڑا اور مثالی فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزم کو مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء کی دفعہ 6(5)(b) کے تحت قصوروار ٹھہراتے ہوئے 3 ماہ قیدِ سادہ اور 3,000 روپے جرمانے کی سزا کا حکم صادر کیا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قیدِ سادہ بھگتنا ہوگی۔

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }