فٹ بال پر نظر رکھنے والے دو تجزیہ نگاروں کی رپورٹس کے مطابق ریال میڈرڈ یورپ کا سب سے مالدار فٹ بال کلب قرار پایا ہے۔
جمعرات کو شائع ہونے والی تجزیہ کاروں کی دو رپورٹس کے مطابق، انگلش پریمیئر لیگ کے مسلسل بڑھتے ہوئے غلبے کے باوجود ریال میڈرڈ یورپ کا سب سے قیمتی فٹ بال کلب بنی ہوئی ہے۔
یورپ کے 32 نمایاں فٹ بال کلبز کے سالانہ مالیاتی مالیاتی اور اسکواڈ کی قدروں کا اندازہ لگانے کی بنیاد پر ان کی مالیت کے لحاظ سے درجہ بندی کرنے والی بینچ مارک کی رپورٹ میں بھی ریال میڈرڈ کو مالدار قرار دیا گیا ہے۔
بینچ مارک کی رپورٹ کے مطابق ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کی کل آمدنی 3.4 بلین ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔
ریال میڈرڈ کل چمپئینز لیگ کے فائنل میں لیور پول کا سامنا کرے گا۔
بینچ مارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریال میڈرڈ چوتھی مرتبہ دنیا کے مالدار فٹ بال کلب کے طور پر سامنے آیا ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
Advertisement
حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ آمدنی سال 2020 کی آمدنی سے کم ہے جب کورونا کا عفریب کھیل کے میدان میں بھی قدم رکھ چکا تھا۔
حالانکہ اس کمی کے باوجود ریال میڈرڈ ان چند فٹ بال کلبز میں ایک ہے جس نے عالمی وبائی مرض سے متاثرہ دونوں سیزن میں خالص منافع رجسٹر کیا تھا۔
بینچ مارک کے علاوہ فور بز نے بھی ریال میڈرڈ کو دنیا کا امیر ترین فٹ بال کلب قرار دیتے ہوئے اس کی آمدنی 5.1 بلین ڈالرز بتائی ہے۔
بینچ مارک رپورٹ کی مصنف اینڈریا سارٹوری نے کہا، “ریئل میڈرڈ نے مسلسل کھیلوں اور تجارتی کامیابیوں کی وجہ سے اپنی برتری کو سرفہرست بڑھا دیا ہے۔”
اینڈریا سارٹوری نے کہا کہ وبائی امراض کی وجہ سے حامیوں کے بند ہونے کے ساتھ میچ ڈے کی آمدنی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریئل کو 84 ملین یورو کا نقصان ہوا۔