گلشن حدید فیزٹو میں گھر میں داخل ہونےکے بعد ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے گرفتارمرکزی ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، مقتولہ لڑکی سے 3 سال قبل اسنیپ چیٹ پر دوستی ہوئی تھی ، وعدے نہ نبھانے پر جھگڑا چل رہا تھا اوراس ہی وجہ سے ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق 5 نومبر کو اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن حدید فیزٹومیں گھرمیں داخل ہونےکے بعد45سالہ خاتون سمینہ زوجہ محمد دین اوراس کی 16 سالہ بیٹی بختاور کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے گرفتار مرکزی ملزم مبشتر ولد غلام اصغرنے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتولہ لڑکی سے تقریباً 3 سال قبل اسنیپ چیٹ پر دوستی ہوئی تھی ملزم نے بتایا کہ ہمارا کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور مقتولہ لڑکی اس بات سے مکر گئی تھی جو کہ حقیقت تھی، ماں بیٹی کو قتل کرنے کے بعد آلہ قتل پسٹل گھر میں ہی پھینک دیا تھا اور اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گلستان جوہر کی جانب فرارہوگیا، اپنی موٹر سائیکل ہزارگوٹھ میں کسی کودی۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مقتولہ لڑکی اور اس کی والدہ کو گولیاں ماریں ، گھر میں موجود بچے نے مجھے پکڑ لیا تھا اسے دھکا دیا تووہ گرگیا اور میں بھی گرا میرے دانت لگنے سے بچہ زخمی ہوا، واردات کے وقت میں اکیلا تھا اور جو بھی میں نے کیا اکیلے کیا۔
واردات میں استعمال کیا جانے والا پسٹل بلوچستان میں رہائش پذیر مرتضٰی عمران سے بیس ہزار روپے کے عوض خریدا تھا، گرفتارملزم نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ سے مقتولہ لڑکی سے جھگڑا چل رہا تھا، میں روز منتیں کرتا تھا کہ اس جھگڑے سے نکالو اور وعدے کیے ہیں میرے ساتھ وہ نبھاؤ، مقتولہ لڑکی کو قتل کرنے کا منصوبہ ایک ہفتے قبل بنایا،ماں بیٹی کو قتل کرنے کے بعد رات چار بچے یوسف گوٹھ ٹرمنل پہنچا اور وہاں سے بلوچستان کی کوچ میں بیٹھا اور کوچ نے خصدار میں اتارا۔
ملزم نے بتایاکہ خصدار میں ایک ہوٹل میں ایک رات قیام کیا اوردوسری رات ہوٹل سے اس کا بیگ چوری ہوگیا اور پھرمیں لاڑکانہ آگیا ۔