شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی چھ منزلہ عمارت کے ملبے سے سرچ آپریشن کے دوران مزید ایک لاشیں نکال لی گئی، جس کے بعد افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
چھیپازرائع نے کہا کہ سولویں (16) لاش کی شناخت عرفان ولد ترین گل کے نام سے کر لی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ تاہم ریسکیو اہلکار مزید لاپتہ افراد کو ملبے سے نکالنے میں مصروف ہیں ،منوں ملبے تلے دبے مزید تین لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ رہائشی عمارت اچانک منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی اداروں نے کئی روز سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، جس کے دوران وقفے وقفے سے ملبے سے لاشیں نکالی جاتی رہی ہیں۔