انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز ناٹنگھم ٹیسٹ مجموعی رنز کے اعتبار سے دوسرے نمبر آگیا ہے جس میں 1675 رنز بنائے گئے۔
آخری روز انگلینڈ کو دو سیشنز سے کچھ زیادہ وقت یا تقریباً 63 اوورز میں 299 رنز کا ہدف ملا جسے انگلینڈ نے 50 اوورز میں حاصل کرلیا۔
میچ کی اہم بات تو جونی بیئر اسٹو کی برق رفتار سنچری تھی تاہم انگلش کپتان بین اسٹوکس کا شارٹ گیند پر ایکسٹرا کور پر وننگ چوکا زیادہ اہمیت کا حامل تھا ۔
Headingley 🤝 Trent Bridge
(via @englandcricket) pic.twitter.com/Xrt2qsKcw2
Advertisement
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 15, 2022
بین اسٹوکس نے 2019 میں ہیڈنگلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے بلکل اسی طرح وننگ چوکا لگایا تھا۔
اس حیرت انگیز مماثلت پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے فکسنگ بھی خیال کیا تاہم اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔