یوکرین، روسی افواج کا رہائشی عمارت پر فضائی حملہ پندرہ افراد ہلاک

112

مشرقی یوکرین میں ڈونیٹسک کے شہر میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر روسی فضائی حملے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی ریجن دانیسک خاص طور پر روس کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں روسی راکٹ حملے میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو کرملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

یوکرینی امدادی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت پر روسی راکٹ حملے کے نتیجے میں پندرہ  افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ  ملبے سے 5 افراد کو زندہ حالت میں ریسکیو کر لیا گیا ہے اور اب بھی بیس سے زائد افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

دورسی جانب، روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی افواج نے سے یوکرینی شہر چاسیویار کے علاقے میں حملہ کرکے چھپائی گئی امریکی ساختہ ایم-777 توپوں کے ایک ہینگر کو تباہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں، روس یوکرین جنگ کے تناظر میں مغربی اتحاد نیٹو نے روس پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کردی ہے۔ روسی صدر کا گذشتہ دنوں کہنا تھا کہ ابھی روسی افواج نے کارروائی کی ہی نہیں ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }