مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

114

نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف 40 رنز بنا کر روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مارٹن گپٹل بدھ کو کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں  روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر مردوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے.

واضح رہے کہ مردوں کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما 3379 رنز کے ساتھ سر فہرست تھے۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف مارٹن گپٹل نے 3379 رنز بنانے والے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ یہ بڑا سنگ میل حاصل کیا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین مارٹن گپٹل اب ٹی ٹوئنٹی میں 3,399 رنز ہیں جو شرما سے 20 رنز زیادہ ہیں۔

Advertisement

مارٹن گپٹل نے اس عالمی اعزاز کو اپنے نام کرنے کے لیے  116 ٹی ٹوئنٹی میچز کا سہارا لیا، جبکہ روہت شرما نے 128 میچز کھیلے ہیں۔

بھارتی کپتان اگلے جمعہ سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مختصر ترین فارمیٹ میں گپٹل کی اوسط 32.37 ہے جبکہ روہت کی اوسط 32.18 ہے۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 99 میچوں میں 50.12 کی حیران کن اوسط سے 3,308 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 2,894 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ 2,855 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5/225 رنز بنائے، اور 66 رنز کی فتح اپنے نام کی۔

Advertisement

فن ایلن نے صرف 56 گیندوں پر 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے شکست دی تھی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }