’او بھائی مجھے مارو‘: مومن ثاقب کی ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا سے ملاقات

64

’او بھائی مجھے مارو‘ سے مشہور ہونے والے مومن ثاقب نے دبئی میں پاک بھارت میچ کے بعد ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا سے ملاقات کی ہے۔

دبئی میں ایشیاکپ 2022 کے میچز جاری ہیں جس میں گذشتہ روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوا جو بھارت کے نام رہا۔

میچ کے اختتام پر ’او بھائی مجھے مارو‘ کے بیان سے مشہور ہونے والے مومن ثاقب نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا سے ملاقات کی۔

 

Advertisement

 

Advertisement

View this post on Instagram

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

 

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

Advertisement

اس ملاقات کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہیں بھارتی کھلاڑیوں کو جیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

View this post on Instagram

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

 

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

Advertisement

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ویرات کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک عظیم کھلاڑی اور ایک شائستہ شخصیت، آپ کو واپس فارم میں دیکھ کر خوشی ہوئی‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج رات کیا کھیل پیش کیا گیا! فائنل میں ملیں گے انشااللہ‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں کامیابی اپنے نام کی تھی۔

Advertisement

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ بھارتی بولرز نے یہ فیصلہ درست ثابت کیا اور پاکستان کو صرف 147 رنز پر ہی ڈھیر کردیا تھا۔

Advertisement

جواب میں بھارتی بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندے قبل ہدف مکمل کرلیا تھا۔

جیت میں ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈر پرفارمنس نے کافی مدد کی تھی جس کے عوض انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا جب کہ ویرات کوہلی نے 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }