افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی، پی سی بی کا معاملے کو آئی سی سی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

107

پی سی بی نے افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو آئی سی سی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق  ایشیا کپ میں پاک افغان میچ کے دوران افغانی تماشائیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے معاملے کو  آئی سی سی فورم پر اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واقعے  پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  افغانی فینز نے اسپورٹس میں اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ   ایک بار نہیں  بلکہ یہ تیسراموقع ہے جب افغانی تماشائیوں نے گلوبل ایونٹس میں ہنگامہ آرائی کی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل 2019 کے ورلڈکپ اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی افغان فینز نے پاکستانی کرکٹ فینز کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  بورڈ اپنے فینز کو یوں تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔   کرکٹ شائقین ہمارا اثاثہ ہیں ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }