حرمین شریفین میں 10 لاکھ سے زائد زائرین کو خدمات کی فراہمی

109

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حجاز مقدسہ آنے والے 10 لاکھ سے زائد زائرین کو رضاکارانہ خدمات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامیہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ حرمین شریفین میں رضاکاروں کی تعداد 143 تک پہنچ گئی۔

منتظمین کے مطابق ان رضاکاروں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔

رضاکاروں نے 23 ہزار 400 گھنٹے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔ ماہ صفر کے  دوران مقدس مساجد میں گاڑیوں پر لے جانے کی سروس سے 57 ہزار 160 افراد نے فائدہ اٹھایا۔

حرمین شریفین کی رپورٹ کے مطابق 6 لاکھ 58 ہزار 772 افراد نے مہمان نوازی کی خدمت حاصل کی۔ جبکہ 61 ہزار 200 افراد کو پانی کی بوتلیں تحفہ میں دی گئیں، اور 86 افراد کو گرم مشروبات پیش کئے گئے۔

Advertisement

ایک لاکھ 38 ہزار 865 افراد رضاکارانہ فراہم کئے گئے طعام سے لطف اندوز ہوئے اور 900 زائرین کو چھتریاں فراہم کی گئیں۔

کالج اورادارے کی طلبہ نے ایک لاکھ 5 ہزار 600 افراد کو ناشتہ کرایا، صفر کے مہینے میں اس طرح ان رضاکارانہ خدمات سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی تعداد 10لاکھ 22 ہزار 497 تک پہنچ گئی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }