پاکستان ٹیم نے آخری گیند تک فائٹ کی، رمیز راجہ

52

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے آخری گیند تک فائٹ کی  ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز سے متعلق اظہار خیال  کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ  سیریز کے یہ میچز آخری اوور اور آخری گیند تک گئے۔ قومی ٹیم نے آخری گیند تک فائٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ  اس ٹیم میں اتحاد ہے اور یہ ایک دوسرے کے لیے کھیلتے ہیں، اس ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا ہے۔ گزشتہ 12 ماہ میں اس ٹیم نے 80 فیصد میچز جیتے ہیں۔

چیئر مین پی سی بی نے شائقین کے حوالے سے کہا کہ فینز نے اس ٹیم کی اونرشپ لے لی ہے، ویک اینڈ ہی نہیں بلکہ ویک ڈیز پر بھی اسٹیڈیم ہاؤس فل تھے۔

رمیز راجہ نے  فینز سے معذرت بھی کی کہ انہیں سیکیورٹی کی وجہ سے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 67 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی ۔

انگلینڈ نے سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 3-4 سے اپنے نام کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }