بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان

104

بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان

بھارتی شہری کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ روپے انعام کا اعلان

آسٹریلوی پولیس نے بھارتی کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس کو خاتون کے قتل میں ملوث ایک بھارتی شہری کی تلاش ہے جس کا پتہ بتانے والے کو 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر یعنی (ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے) انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام راجویندر سنگھ ہے جس کی عمر 38 برس بتائی گئی ہے جب کہ ملزم پر 24 سال کی لڑکی ٹویا کورڈنگلی کے قتل کا الزام ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راجویندر سنگھ کوئینز لینڈ کے ایک اسپتال میں بطور نرس کام کیا کرتے تھے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکی کی لاش وینگٹی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی جو وہاں اپنے پالتو کتے کو چہل قدمی کے لیے لے کر گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس دن لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تو اس وقت راجویندر سنگھ کیرنس سے سڈنی گئے ہوئے تھے اور پھر ایک دن بعد وہ انڈیا فرار ہوگئے۔

Advertisement

ڈپٹی پولیس کمشنر ٹریسی لنفورڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ راجویندر سنگھ بھارت میں موجود ہیں جب کہ انہوں نے بتایا کہ کوئینز لینڈ کے تین پولیس افسر اس وقت بھارت میں موجود ہیں جو بھارتی حکام کے ساتھ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئینز لینڈ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی انعامی رقم ہے جو پولیس کی جانب سے معلومات فراہم کرنے والے کو دی جائے گی جب کہ اس رقم کی منظوری پولیس کے منسٹر نے دی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }