اسٹیورٹ براڈ نے شاہین آفریدی کو بہادر قرار دے دیا

106

اسٹیورٹ براڈ نے شاہین آفریدی کو بہادر قرار دے دیا

انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران  شاہین آفریدی کے عزم سے متاثر ہوکر انہیں بہادر قرار دیا ہے۔

شاہین آفریدی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ وہ انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت نہیں کریں گے، اسٹیورٹ براڈ کا بیان سامنے آیا ہے۔

اسٹیورٹ براڈ کا سماجی رابطے کی سائٹ پر کہنا تھا کہ ’واہ، لڑکے کے لیے بری خبر۔ اور یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ کتنے بہادر اور سرشار ہیں‘۔

Advertisement

اسٹیورٹ براڈ 159 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جب کہ وہ پاکستان میں مشہور پیسر مانے جاتے ہیں۔ فاسٹ بولر کے ہاں رواں سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ لہذا انگلینڈ کے شائقین کرکٹ پاکستان کے دورے کے دوران ان کی کمی محسوس کریں گے۔

واضح رہے کہ 2005 میں جب اسٹیورٹ براڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تو اس وقت شاہین آفریدی کی عمر صرف 5 برس تھی جب کہ یہ دونوں ہی فاسٹ بولر انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین آفریدی کو آرام کروانے کا فیصلہ

Advertisement

یاد رہے کہ شاہین آفریدی اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران گھنٹنے کی ایک اور انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین کی بحالی کے لیے انہیں دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }