ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں، راجیو شکلا

158
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں راجیو شکلا نے کہا ہے کہ حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں ملوث ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد دکن پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

حیدر آباد دکن میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔

حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات سے بی سی سی آئی کو آگاہ کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }