چینی سائنس دانوں نے ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار کرلی

16

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے ایلومینیم پر مبنی نیا کیٹالسٹ تیار کیا ہے جو سوڈیم سلفر بیٹریوں کی عمر اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

محققین کے مطابق ان بیٹریوں کا ایک بڑا مسئلہ سوڈیم پولی سلفائیڈز کا کیتھوڈ سے دور منتقل ہونا ہے جس سے بیٹری کی عمر کم ہو جاتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے ایلومینیم کی ایٹمی ساخت میں تبدیلی کرتے ہوئے آکسیجن کے ایک ایٹم کی جگہ نائٹروجن شامل کیا، جس سے Al–O3N نامی نئی ساخت وجود میں آئی۔ اس تبدیلی سے ایلومینیم اور سلفر کے درمیان تعامل مضبوط ہوا اور بیٹری کے اندر کیمیائی عمل کی رفتار اور استحکام بہتر ہوا۔

لیبارٹری تجربات میں بیٹری نے 100 چارج ڈسچارج سائیکلز کے بعد 1196 ملی ایمپیئر آور فی گرام کی گنجائش برقرار رکھی۔

اس کے علاوہ بیٹری نے 2500 چارج ڈسچارج سائیکلز مکمل کیے جبکہ ہر سائیکل میں کارکردگی کی کمی صرف 0.017 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت طویل عمر اور بہتر کارکردگی رکھنے والی سوڈیم سلفر بیٹریوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ ایلومینیم جیسی سستی اور وافر مقدار میں دستیاب دھات کو استعمال کرکے مہنگی دھاتوں پر انحصار کم کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }