شام میں امریکی جنرل کا داعش خاندانوں کے کیمپس کا دورہ

100

شام میں امریکی جنرل کا داعش خاندانوں کے کیمپس کا دورہ

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے شام کا دورہ کیا جہاں وہ داعش جنگجوؤں سے منسلک ہزاروں افراد کے دو کیمپس گئے۔

الحول اور الروج نامی دو کیمپس میں داعش جنگوؤں کے ہزاروں خاندان رہتے ہیں۔

الحول کیمپ میں 51 ہزار افراد ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، یہ داعش انتہاپسندوں کی بیگمات، بیوائیں اور بچے ہیں۔

الحول کیمپ میں مقیم زیادہ تر افراد شام اور عراق کے شہری ہیں لیکن 8 ہزار خواتین اور بچے دنیا کے 60 دیگر ممالک سے بھی ہیں۔

جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ ہم کیمپ کے رہائشی افراد کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دونوں کیمپوں میں موجود دو تہائی تعداد بچوں کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }