حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج

138
حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کراچی شیراز نذیر کے مطابق ایف ائی آر نمبر 533/23 بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کی گئی ہے۔

خاتون کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔ 

مقدمے کے متن  کے مطابق بلال کے گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا۔ 

مدعیہ کے مطابق اغوا کرنے والے ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کی ایف ائی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھا لیا۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے میں آئے تھے اور میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }