ارشد ندیم نے کامیابی کا راز بتایا اور شکایت بھی کردی

104

ارشد ندیم نے کامیابی کا راز بتایا اور شکایت بھی کردی

پاکستان کے نامور جیولن تھروور ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کا راز بتایا ساتھ ہی شکایت بھی کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ ایتھلیکٹس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ والدین اور پوری قوم کی دعاؤں کے سبب وہ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی حریف نیرج چوپڑا یا کسی اور سے بدلہ نہیں لیتے، وہ اپنے آپ سے بدلہ لیتے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں ایتھلیٹکس کا ایک بھی گراؤنڈ نہیں ہے، کم از کم ایک میدان تو ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }