مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر کی موت، کسی کو پتہ نہ چلا

112
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے تھا جو کہ چھٹیوں پر وطن واپس آرہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافر طیارے  سے اتر گئے تاہم 38 سالہ شخص اپنی سیٹ پر ہی بیٹھا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیبن کریو کے افراد نے جب مسافر ہو ہلایا تو معلوم ہوا کہ اس کی موت ہوچکی ہے جس کے بعد اسے فوری طور پر ایئرپورٹ کے میڈیکل ایریا میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }