بنگلہ دیش و بھارت ، سیلاب کی تباہ کاریاں 41 افراد جاں بحق

75

بنگلہ دیش اور بھارت میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں لگ بھگ  41 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے نشیبی علاقوں میں لاکھوں لوگوں کے لیے سیلاب ایک مستقل خطرہ ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی مسلسل بارشوں کے سبب بنگلہ دیش کے وسیع شمال مشرقی علاقے زیر آب آ گئے جس کے بعد پڑوسی علاقوں اور مقامات سے کٹ جانے والے گھرانوں کو نکالنے کے لیے فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

اسکولوں کو امدادی پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ دریا کے بند ٹوٹنے کے سبب چند گھنٹوں میں ندیوں کی زد میں آجانے والے دیہاتوں میں رہنے والے افراد کی رہائش کا بندوبست کیا جا سکے کیونکہ یہ تمام افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔

چڑھتے ہوئے پانی سے بچائی گئی ایک اور متاثرہ خاتون عاصمہ اختر نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ دو دن سے کھانا نہیں کھا سکے، پانی اتنی تیزی سے چڑھا کہ ہم اپنی کوئی چیز نہیں لا سکے اور جب سب کچھ پانی کے اندر ہو تو آپ کچھ بھی کیسے پکا سکتے ہیں؟۔

Advertisement

 

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے سبب چمکنے والی آسمانی بجلی  نے مختلف مقامات پر کم از کم 21 افراد کی جان لے لی ہے۔ان میں 12 سے 14 سال کی عمر کے تین بچے بھی شامل ہیں جو ناندیل کے دیہی قصبے میں جمعہ کو آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔

سلہٹ ریجن کے چیف گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر مشرف حسین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ دوپہر کی بارشوں سے عارضی طور پر صورتحال قدرے بہتر ہوئی لیکن ہفتے کی صبح سیلاب سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔حالات خراب ہیں۔ 40لاکھ سے زائد لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریباً پورا خطہ بجلی سے محروم ہے۔

سیلاب کے بعد بھارت کی صورتحال

دوسری جانب، بھارت کے دور افتادہ میگھالیہ میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے جمعرات سے اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مٹی کے تودے گرنے اور دریا میں پانی کی سطح بڑھنے سے سڑکیں ڈوب گئیں۔

آسام ریاست میں پانچ دنوں کی مسلسل بارش کے بعد سیلاب سے 18لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے صحٓفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ضلعی عہدیداروں کو سیلاب میں پھنسے لوگوں کو تمام ضروری مدد اور راحت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }