کرکٹ آسٹریلیا نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں

105
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کے لیے گردن کے پروٹیکٹر کا استعمال لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا نے حفاظتی پروٹیکٹر سمیت نئے سیزن کے پلیئنگ کنڈیشنز کے لیے 12 تبدیلیاں کی ہیں۔

انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام بیٹرز کو ہیلمٹ کے ساتھ گردن پر گیند لگنے سے بچانے والا پروٹیکٹر لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے قانون کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے سے متعدد کھلاڑی متاثر ہوں گے۔

آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ اس سے پہلے ہیلمٹ کے ساتھ پروٹیکٹر استعمال کرنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ موجودہ وائٹ بال کے آسٹریلوی اسکواڈ میں ٹم ڈیوڈ اور جوش انگلس بھی حفاظتی پروٹیکٹر کا استعمال نہیں کرتے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کے انتقال کے بعد ہیلمٹ کے ساتھ پروٹیکٹر کے استعمال کی تجویز دی تھی، فلپ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے موت واقع ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }