احمد شہزاد کا ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے کا چیک

101
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے میڈل جیتنے پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور ارشد کی یہ کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }