ورلڈ کپ کیلئے نسیم شاہ کو کیوں نہیں لیا، انضمام الحق نے وجہ بتادی

109
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ نسیم شاہ کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف ایک تبدیلی پر مجبور ہونا پڑا ہے جس کا تعلق بدقسمتی سے نسیم شاہ کی انجری سے ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }