سارہ علی خان کے یورپ میں سیر سپاٹے

104

سارہ علی خان کے یورپ میں سیر سپاٹے

سارہ علی خان سیلانی طبعیت کی نوجوان اداکارہ ہیں، آج کل وہ یورپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔

انہوں نے لندن سے کئی تصاویر شیئر کی ہیں، یورپ کے سفر میں ان کے ہمراہ والدہ امرتا سنگھ بھی ہیں۔

ایک تصویر میں ان کے ساتھ والدہ امرتا سنگھ بھی ہیں اور عقب میں سورج ڈھل رہا ہے۔

دیگر تصاویر میں سارہ نے نہایت عمدہ لباس پہن کر خوبصورت پوز دیے ہیں۔

انہوں نے کیپشن دیا کہ ’ولایت میں ولن، کبھی ورک آؤٹ یا کافی، کبھی زیادہ خوراک لیکن ساتھ ہی ساتھ میرے شوخ بھڑکیلے رنگ آفت ڈھا رہے ہیں‘۔

سارہ علی خان کا اشارہ ان کے کپڑوں کی طرف تھا جو واقعتاً دیدہ زیب معلوم ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }