شاہین اور شاداب کی مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور شاداب خان کی مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تین ماہ کے وقفے کے بعد شاہین آفریدی نے ٹیم میں واپسی کی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے دو وارم اپ میچز کھیلے ہیں۔
شاہین آفریدی نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف دو اوورز کروائے جب کہ دوسرے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف چار اوورز کرواکر انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین آفریدی ٹیم میں واپس آنے پر شکر گزار ہیں اور میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔
Glad to be back 🇵🇰
Alhumdulillah! pic.twitter.com/4D18vN19TsAdvertisement
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) October 19, 2022
اس دوران شاہین آفریدی نے اپنی تصاویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کیں جس کے بعد شاداب خان نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کبھی مجھے بھی ایسے دیکھو جیسے بال کو دیکھ رہے ہو‘ واپسی پر خوش آمدید۔
Kabhi mujhe bhi esay dekho jesay ball ko dekh rahe ho. Welcome back @iShaheenAfridi pic.twitter.com/4NguQ5HKQE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 19, 2022
Advertisement
اس کے جواب میں شاہین آفریدی نے بھی شاداب خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انہیں دیکھ رہے تھے جب کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی؟‘
Kuch keh rahe thay aap Shaddy? pic.twitter.com/0erhJA0QuK
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) October 19, 2022
Advertisement
بعد ازاں شاداب خان نے دل والے ایموجی کے ساتھ جواب دیتے لکھا کہ ’ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے‘۔
Ek hi dil hai kitni baar jeeto gai ️ https://t.co/1mLEvr7CEC
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 19, 2022
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان دوستی بہت اچھی نظر آتی ہے اور وہ عام طور پر میدان کے اندر اور باہر بھی مذاق کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
Advertisement